اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خاننے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 50 روپے میں ہیلی کاپٹر اڑا کر رات میں آکسیجن پیدا کرنے والے درختوں کی دریافت کے علاوہ اور کیا کرسکی؟ ۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ سترہ روپے کلو ٹماٹر جاپان اور جرمنی کے مشترکہ بارڈر پر ہی مل سکتے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی نے پولیو کے کیسز ہی چھپادئیے۔پلوشہ خان نے کہاکہ
عمران خان گھر بنانے چلے تھے اور غریبوں کے گھر گرادئیے، آئے تھے نوکریاں دینے اور مرغیاں انڈے تھما کر کہتے ہیں سرکار کام نوکریاں دینا نہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا کوئی سرکاری اسپتال سندھ کی طرح مفت علاج کی سہولت نہیں دے رہا، پنجاب کے 80 فیصد اسپتالوں میں اینٹی ربیز ویکسین تک نہیں ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ فیصل آباد میں ڈھائی ہزار سے زائد ایچ آئی وی متاثرین ہیں مگر ان کی اسکریننگ کا کوئی نظام نہیں۔