پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے در ان پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں صبح اور رات کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں پیر کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے

اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور بہاولپور میں چند مقامات پر صبح اور رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، ضلع کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم چند بالائی علاقوں میں دھند پڑسکتی ہے،بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ اور مکران ڈویڑن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…