ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مولانا صاحب دھرنے کی ناکامی کے بعد بھی۔۔۔ ای سی ایل میں وزیراعظم کا نام کے خواب دیکھنے والے اپنا نام تو پہلے نکلوا لیں‘چیلنج کردیا گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )  وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ ای سی ایل میں وزیراعظم کا نام کے خواب دیکھنے والے اپنا نام تو پہلے نکلوا لیں،جس کی کشتی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اُبھری ہو اُس کو نااہل سیاستدان ڈبو نہیں سکتے۔مولانا صاحب دھرنا ناکام ہونے کے بعد

بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے۔اپنے ایک بیان صوبائی وزیرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہ مڈٹرم الیکشن نہ ہوں گے، نہ ہی اپوزیشن کی دال گلنے والی ہے۔تمام اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور حکومت کا حصہ ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو ملک میں تبدیلی لانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔عوام نے مفادات کی سیاست کی خاطر اپنا ضمیر بیچنے والوں کو مسترد کر دیا۔انصرمجید خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت تمام تر الزام تراشیوں کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔عوام کے حقوق پر شب خون مارنے والے آج آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیکچر دے رہے ہیں۔جھوٹ اور فریب کی سیاست نے کرپٹ سیاستدانوں کا دامن داغدار کر دیا۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ عناصر اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔کرپٹ سیاستدانوں کے گناہوںکو چھپانے کیلئے ان کے چمچے شعلہ بیانیوں سے باز آجائیں۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…