اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست سماعت (کل) منگل کو ہوگی،،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست سماعت (کل) منگل کو ہوگی۔ سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا۔یاد رہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہمیں نوٹس کیے بغیر اور موقف سنے بغیر سپریم کورٹ نے ویڈیو کیس کا فیصلہ دیا اور معاملے کے پیرامیٹرز طے کردیئے۔ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے، سپریم کورٹ نے جو ویڈیو اسکینڈل میں فیصلہ دیا اْس سے ہمارا حق متاثر ہوا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہمارا موقف سنا جائے اور عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔۔