ظالم سسرالیوں نے اپنی بہو کا منہ کا لا کرکے سرکے بالوں سے بھی محروم کردیا

8  دسمبر‬‮  2019

حویلی لکھا(این این آئی)ظالم سسرالیوں نے اپنی بہو کا منہ کالا کرکے سرکے بالوں سے بھی محروم کردیا،عالیہ کو شدید جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،جی نا بھرا تو خاتون کو کمسن بیٹیوں سمیت ایک کمرے میں قید کردیا۔واقعہ کو سب سے پہلے ،،مقامی سینئر معروف صحافی چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ

نے رپورٹ کیا،پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بچوں سمیت دارلاامان بھیج دیا ۔تھانہ حدود حویلی محلہ عیدگاہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر غلام نبی نے اپنی بہو دو بیٹیوں کی والدہ عالیہ بی بی کو اپنے بیٹوں اور بہو کے ساتھ ملکر ناصرف شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ عالیہ کا منہ بھی سیاہ کردیا اور سرکے بال بھی مکمل طور پہ مونڈ ڈالے مصدقہ ذرائع نے جیسے ہی ،،مقامی معروف اور سینئر صحافی چوہدری فتح اللہ نوااز بُھٹہ،، کو واقعہ بارے آگاہ کیا اسی دوران اسپیشل برانچ ،سکیورٹی برانچ اور مقامی پولیس نے بلاتاخیر اِن ایکشن ہوتے ہوئے ناصرف متاثرہ خاتون جسے اس کے سسرالیوں نے بچوں سمیت کمرے میں قید کررکھا تھا کو بازیاب کرایا بلکہ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ترجمان اوکاڑا پولیس نے بتایا کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں واقعہ میں ملوث خواتین جیل جاچکی ہیں جبکہ اشخاص سے بال کاٹنے والا  آلہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے دس روزہ ریمانڈ پہ لیا گیا ہے قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…