بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹے ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ ی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں گوادر، پنجگور،چاغی، خضداراور مکران میں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی

علاقوں گوادر، پنجگور،چاغی، خضداراور مکران میں تیز بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں موسم دن بھر خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14سینٹ گریڈاور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 25سے 27ڈگری تک رہا۔ کراچی میں رات بھر ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سر د ہو گیا ہے  اور کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں  ۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کے باعث  روز مرہ  زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا  جبکہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…