راولپنڈی(این این آئی) مقامی عدالت نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کی ضمانت منظور کرلی۔ ہفتہ کو امیتاز عرف تاجی کھوکھر کو دو مختلف مقدمات میں ہسپتال سے عدالت میں پیش کیا گیا۔تاجی کھوکھر کو ایمبولینس میں پولیس نگرانی میں کچہری لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے عدالت میں تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ ائیر پورٹ کے مقدمہ میں
تاجی کھوکھر کی 50 ہزار روپے کے مچلکہ کے عوض ضمانت منظور کرلی۔تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں تاجی کھوکھر کو ڈیوٹی جج منزہ چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیاملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ عدالتی ہدایت پر پولیس ملزم کو لے کر ڈائلاسسز کیلئے ہسپتال چلی گئی، ملزم کو ڈایلاسسز اور مکمل طبی معائنہ کے بعدجیل منتقل کیا جائیگا۔