بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اندرون اور بیرون ملک ڈاک کی ترسیل کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ ،نئی قیمتیں پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پوسٹل سروسز نے اندرون اور بیرون ملک ڈاک کی ترسیل کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ،20 گرام تک لفافے پر ڈاک ٹکٹ 8روپے کی جگہ 20روپے اور500گرام تک دستاویزات پر 40روپے کی بجائے 100روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نرخ مقرر کر دئیے جائیں گے ۔وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے فراہم کئے جانے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کی جانب سے اپنے پوسٹل ٹیر ف میں اضافے کی تجویز وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی ہے وزارت کے مطابق پاکستان پوسٹ کے نرخوں میں آخری بار 2009میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان پوسٹ کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے ۔دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ پوسٹ کے زریعے 20گرام کے عام خط کی ترسیل پر ادارے کو آپریشنل اخراجات کی مد میں 21روپے 76پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں اس کے برعکس نجی کورئیر کمپنیاں پاکستان پوسٹ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ چارجز وصول کرتی ہیں، دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے 20گرام تک وزن رکھنے والے لفافے کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر 20روپے کرنے 50 گرام کے لفافے کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر 38روپے کرنے 100گرام تک لفافے کی قیمت 20روپے سے بڑھا کر 50روپے کرنے 250گرام تک لفافے کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر 75روپے کرنے اور 500گرام تک لفافے کی قیمت 40روپے سے بڑھا کر 100روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح اندرون ملک پارسل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق1کلو گرام تک پارسل کی موجود ہ قیمت 40روپے سے بڑھا کر 80روپے کرنے 3کلو گرام تک پارسل کی قیمت 70روپے سے بڑھا کر 200روپے کرنے 5کلو گرام تک پارسل کی قیمت 100روپے سے بڑھا کر 250روپے کرنے اور 10کلو گرام تک پارسل کی قیمت150روپے سے بڑھا کر 400روپے کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے اپنے بیرون ملک پیکٹ اور پارسل کی قیمتوں میں بھی اسی شرح کے مطابق اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور ان تجاویز کو وزارت خزانہ نے منظوری دیدی ہے اور اب حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد پاکستان پوسٹ کی قیمتوںمیں تبدیل کردی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…