اسلام آباد (آن لائن) حکومت کا عوام پر پے در پے ”بجلی بم“ گرانے کا سلسلہ جاری، بجلی گیارہ پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ تین چار ماہ کے دوران بجلی کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں اب ایک بار پھر حکومت کی جانب سے عوام پر بجلی بم گرایا گیا ہے اور حکومت نے بجلی فی یونٹ گیار روپے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے عوام پر
تقریباً بارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کااطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ جولائی تا ستمبر 2019 کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے ماہ کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو چونا لگایا گیا تھا اور تقریباً 170 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تین سو روپے سے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اب پھر جولائی تا ستمبر کابوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔