جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی معاشی ٹیم انہیں غلط رہنمائی دے رہی ہے،مصر کے بعد اب پاکستان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے تشویشناک دعویٰ کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے کی وجہ درآمد میں کمی ہے لیکن اس کی وجہ سے صنعتیں بند ہو گئیں جس کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہواہے، اسٹاک مارکیٹ کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق صرف خرید و فروخت سے ہی ہے،وزیر اعظم کی معاشی ٹیم انہیں غلط رہنمائی دے رہی ہوتی ہے۔

مصر آئی ایم ایف کے پروگرام میں گیا تو اس کی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا اور غربت میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا، اب پاکستان کو بھی اسی جانب لے جایا جا رہا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ جنوری2018 میں آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی، جسے ورلڈ اکنامک فورم میں جار کیا گیا تھا جس میں پاکستانی معیشت کی بڑی تعریفیں کی گئی تھیں اور کہا گیاتھاکہ پاکستان کو اب آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن اس کے فورا بعد ہی پاکستان کی معیشت گرتی نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان کی معیشت 2030 میں بہت بہتر ہو جائے گی۔ سال 23-2022 تک ہم آئی ایم ایف میں ہی ہیں اس دوران تو ہماری معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور اس کے بعد کی صورتحال معلوم نہیں کیا ہو گی۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ 2013 میں کرنٹ اکاؤنٹ صرف ڈھائی بلین ڈالر کا تھا اور اس کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔ یہ ہمارا تجربہ ہے کہ جب کوئی ملک آئی ایم ایف میں چلا جاتا ہے تو وہ زخمی زخمی ہو کر باہر نکلتا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹ کی خوشی صرف اسی حد تک ہونی چاہیے کہ بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ درآمد مکمل طور پر گر گئی ہے لیکن اس سے یہ ہوا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ درآمد گرنے کی وجہ سے ہمیں معیشت آگے بڑھتی نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جس معاشی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ ہمیں تو حکومتی پالیسیاں تبدیلی ہوتی نظر ہی نہیں آ رہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو کس طرح ملک میں لے کر آئے گی۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا حقیقی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق صرف خرید و فروخت سے ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…