بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت میں بہتری،بین الاقوامی سرمایہ کار دھڑا دھڑ پاکستان کا رُخ کرنے لگے،جرمن اور روسی میڈیا کی رپورٹس،بڑی پیش گوئی کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بین الاقومی میڈیا نے اعتراف کیاہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اوربین الاقوامی سرمایہ کار دھڑا دھڑ پاکستان آ رہے ہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے صرف نومبر میں 64 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے مقامی کرنسی بانڈز خرید لئے۔جرمن میڈیا کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کار دھڑا دھڑ پاکستان آ رہے ہیں، اندازوں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک یہ سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود دوگنا کر دی اور یہ اس وقت 13.25 فیصد ہے۔ ایشیا میں یہ سب سے زیادہ شرح سود ہے۔ حکومت نے ایسا افراط زر کو لگام ڈالنے اور آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیا۔ لیکن پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں رواں برس تقریبا 50 فیصد کم ہو چکی ہے اور اس کا شمار دنیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں ہونے لگا ہے۔ریناسسنس کیپٹل سے تعلق رکھنے والے چارلس رابرٹسن نے اس ضمن میں کہاکہ ایک سستی کرنسی پر ڈبل ڈیجٹ منافع بذات خود تجارت کیلئے بہت فائدہ مند ہے، میں سرمایہ کاروں کو یہی کہوں گا کہ وہ پاکستانی بانڈز خریدتے رہیں کیونکہ اس پر شرح سود دوگنی ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی فیسوں میں کمی کی ہے جو پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے مزید پرکشش بنا دیتی ہے، پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کا انتخاب اس ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ نومبر میں جو ایک سالہ بانڈز فروخت کیے گئے ان میں سے 55 فیصد برطانیہ اور 44 فیصد امریکا سے خریدے گئے ہیں۔حبیب بینک کے سی ای او محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ایک بلین ڈالر مالیت کے پانڈہ بانڈز بھی جاری کرے گا جو کہ چینی مارکیٹ کیلئے یوآن میں ہونگے۔روسی میڈیا کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا، صرف نومبر میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے بانڈز خریدے گئے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر مالیت کے بانڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، بلومبرگ کی فہرست میں موجود 94 سٹاک مارکیٹس میں پاکستان سٹاک مارکیٹ سب سے اوپر ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسی ملک کو استحکام کی راہ پر ڈال دے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری 55 فیصد برطانیہ اور 44 فیصد امریکا سے آئی، پاکستانی چینی سرمایہ کاروں کے لیے 1 ارب ڈالر کے پانڈہ بانڈز جاری کرنیکا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…