اسلام آباد (این این آئی)خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وکیل دفاع ہدایات کے باوجود تحریری دلائل دینے میں ناکام رہے۔جمعرات کو سماعت کے بعد جاری تحریری فیصلے میں کہاگیاکہ وکیل دفاع ہدایات کے باوجود تحریری دلائل دینے میں ناکام رہے۔حکم نامہ کے مطابق اگلی سماعت پر خصوصی پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد وکیل دفاع دلائل دیں،
خصوصی پراسیکیوٹر کی جانب سے تیاری کے لیے مزید مہلت مانگی گئی ہے۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ خصوصی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مزید التواء کی درخواست نہیں کی جائے گی۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ خصوصی پراسیکیوٹر نے اگلی سماعت سے پہلے تحریری دلائل جمع کروانے کی یقین دہانی بھی کارروائی ہے۔ عدالت کے مطابق اگلی سماعت 17 دسمبر کو کی جائے گی۔