موجودہ حکومت نے صرف وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران کتنے ہزار ملازمین کو بھرتی کیا، حیرت انگیز انکشافات

5  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 ہزار 231 ملازمین کو بھرتی کیا۔ جمعرات کو وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 ہزار 231 ملازمین کو بھرتی کیا،

گزشتہ 5 برسوں کے دوران وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افراد کو بھرتی کیا گیا،بھرتیاں وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں میں کی گئیں،وزارت داخلہ میں 20 سے 22 گریڈ کے 123 افسران ہیں،وزارت داخلہ کے پاس 1 ہزار 52 گاڑیاں ہیں۔ بتایاگیاکہ وزارت داخلہ کی گاڑیوں پر سالانہ 6 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 447 روپے خرچ ہوتے ہیں،پانچ برسوں میں 24 ہزار 496 افراد کو ترقی دی گئی،پارلیمنٹ ہاوس میں کل 239 ملازمین اور عملی تعینات ہے،پارلیمنٹ ہاوس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کی مد میں سالانہ 1 ارب 12 کروڑ 65 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ایوان کو بتایاگیاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران کم عمر لڑکے، لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 29 کیسز رجسٹرڈ ہوئے،مذکورہ کیسز میں ایک ملزم کو سزا ملی، 24 زیرسماعت اور 4 زیرتفتیش ہیں،سال 2018 میں 210 جبکہ 2019 میں 199 گاڑیاں چوری ہوئیں، بتایاگیا کہ 2018 میں راہزنی کے 484 جبکہ 2019 میں 423 واقعات ہوئے،2018 میں 125 اور 2019 میں 117 اغوا کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے،پچھلے سال 121 جبکہ اس سال 104 افراد کا قتل ہوا،گزشتہ برس چوری کے 421 جبکہ رواں برس 376 واقعات ہوئے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…