اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت بغیر سوچے سمجھے نواز شریف پر الزامات لگاتی ہے۔اگر ایون فیلڈ فلیٹس یا پھر نواز شریف یا شہباز شریف کا برطانیہ میں کوئی غیر قانونی کاروبار ہوتا تو برطانوی حکومت ان کے خلاف خود اقدامات کرتی۔
نہال ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی اپنی صفوں میں آستین کے سانپ ہیں۔شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ پانچ سال، سات سالوں سے وزیراعظم کے امیدوار ہیں اور یہی نہیں حکومتی وزیر فواد چوہدری بھی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔تاہم حکومت کی اپنی صفوں میں ہی آستین کے سانپ موجود ہیں۔