اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا ،نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹا بھائی ہے۔ایس پی پوٹھوہارسید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے
ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 دیگر سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔