’’میرا کوئی خیال نہیں کرتا، کسی نے میرے لئے آواز نہیں اٹھائی،پارٹی رہنماؤں نے مجھے مایوس کیا ہے‘‘ شاہد خاقان عباسی عدالت پیشی کے موقع پر شدید غصے میں مریم اورنگزیب پر برس پڑے،ویڈیو سامنے آگئی‎

4  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب پر برس پڑے ، پارٹی رہنمائوں سے گلے شکوے کا اظہار کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نےسیکورٹی روم میں لیگی رہنمائوں سےملاقات کی ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو جھاڑ پلادی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ بے گناہ کو جیل میں رکھا گیا اسمبلی میں احتجاج کیوں نہ ہوا ؟ ۔ شاہد خاقان عباسی نے تلخ لہجے میں مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ میرے پروڈکشن آرڈر کیلئے احتجاج کیوں نہ ہوا ، پارٹی رہنمائوں نے مجھے مایوس کیا ، احتجاج نظر آنا چاہیے تھا ، آپ لوگ خود اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں میرا خیال نہیں آتا ۔ مریم اورنگزیب نے وضاحت دینا چاہی لیکن سابق وزیراعظم نے کوئی وضاحت نہ سنی ۔ترجمان ن لیگ نے کہاہم احتجاج تو کرتے ہیں جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر آپ نے احتجاج کیا ہوتا تو نظر بھی آتا ۔ جبکہ اس سے قبل سعد رفیق نے بھی گلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنمائوں کی توجہ صرف شریف فیملی ہی ہے ہمارا کسی کو خیال تک نہیں آتا۔مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے ، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہاربھی کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…