لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نواز شریف کی صحت میں ایک پیچیدگی سامنے آگئی ۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا اانکشاف ، سابق وزیراعظم کا مدافعتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ذاتی معالج عدنان کے مطابق سابق وزیراعظم کےدماغ کی شریانیں 85فیصد بند ہیں ، شریانوں کو کھولنے کیلئے سٹنٹ یا سرجری ہو گی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدانان نے
کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کی شریان کی سرجری یا سٹنٹ ڈالا جائے گا۔نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ ان کے پلیٹ لیٹس کائونٹ غیر مستحکم ہیں جنہیں ادویات کے ذریعے لیول پر رکھا جا رہا ے ۔ پی ای ٹی سکیں کی رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے دائیں بغل میں ایک سے زائد گلٹیاںہیں جو بڑی ہو چکی ہیں ، مرض کی مزید تشخیص جاری ہے ۔