دادو کی بچی گل سما کو سنگسار کیا گیا تھا یا نہیں؟سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بڑا دعویٰ کردیا

3  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ دادو کی بچی گل سما سے متعلق خبر کا علم حکومت کو میڈیا کے ذریعے ہوا ہے اور اس حوالے سے کسی نے کوئی شکایت نہیں کی تھی۔منگل کو سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران انہوں نے ایوان کو بتایا کہ لڑکی کو سنگسار کرنے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔معاملے کی پوری طرح چھان بین کی جارہی ہے اور جو ممکن ہوا کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گل سما کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی ہوگی۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کی جانے والی دعامنگی کے والد نثارمنگی سے رابطہ ہوا ہے۔پولیس کو کچھ شواہد بھی ملے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ تشویش ناک ہے۔اگروفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت پڑی تو ضرور لیں گے۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا گیا۔واضح رہے کہ منگل کوپرائیوٹ ممبرز ڈے کے باوجود ایوان آدھے سے زیادہ خالی رہا جس پر اسپیکر نے ارکان کو متنبہ کیا کہ اگرآئندہ بھی یہی حال رہا تو میں اجلاس ملتوی کردونگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…