اسلام آباد (آن لائن) کرتار پور راہداری منصوبے کو لیکر بھارت نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا شروع کردیا۔بھارتی ادارے ایشین نیورانٹرنیشنل (اے این آئی) نے گزشتہ روز بھارتی سکھ لڑکی کے پاکستان میں گم ہونے کی جھوٹی خبر جاری کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری بھارتی ادارے اے این آئی کی جانب سے 23نومبر کو پاکستان آنے والی سکھ لڑکی کی گمشدگی کی
خبر جاری کردی، جو حقائق کے بالکل منافی ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 نومبر کو بھارتی صوبہ ہریانہ کی 23سالہ سکھ لڑکی کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان پہنچی، جس کی پاکستان میں ایک لڑکے سے آن لائن دوستی ہوئی، اور وہ لڑکی وہاں سے اسے ملنی چلی گئی۔ جب پاکستان اداروں کی اس بات کی خبرہوئی تو انہوں نے بھارتی لڑکی کو فورا اس راستے بھارت روانہ کردیا۔