ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

پاکستان میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان،درجہ حرارت معمول سے بھی کم رہنے کی توقع،محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں موسم کا آؤٹ لْک جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک کے مغربی اورشمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے،

جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مغربی ہواؤں کے تین سے چار سلسلے آئیں گے، جن کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوں گی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہیگا۔شمالی علاقہ جات کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان،کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اورجنوبی پنجاب میں ہلکی اورشدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائیگی۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…