اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی ،وزیر اعظم نے آسرا دلا دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، مختلف منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی ، وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کی تعریف کی۔اجلاس کے دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری اور آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…