اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس
میں 14.9فیصد کا اضافہ ہوا۔ جو مئی 2013 کے بعد کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 36.6 فیصد یعنی 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔