جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے 25 پیسے پیٹرول کی قیمت کم کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری 25 پیسے کہاں سے لائیں گے؟حکومتی فیصلے پر عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور ( آن لا ئن ) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ دوسروں سے حساب کتاب لیا جائے لیکن ان سے کوئی نہ پوچھے،جن اداروں کا پی ٹی آئی کو لانے میں بنیادی کردار ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ان کا ہی کردار رہا ہے۔

حکومت نے پندرہ مہینوں میں 115 سے زیادہ یو ٹرن لئے ہیں، ملک میں جو ٹولہ مسلط کیاگیا ہے اس کو زمین کا پتہ نہیں یہ خلائی مخلوق ہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں کارکنان کے کنونشن سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ آئیندہ ہم کسی سیا سی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گے حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔ آرمی چیف سے متعلق فیصلے پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانیکی اہلیت رکھتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ دوسروں سے حساب کتاب لیا جائے لیکن ان سے کوئی نہ پوچھے۔ عدالت سے مطالبہ ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، قوم کو مایوسی ہو گئی ہے اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ معاشی اور قانونی ٹیم اچھی ہے، اس کا مطلب پاکستان کا آنے والا دن خراب ہے۔ مافیا کا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے لیکن ہمیں دونوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

جن اداروں کا پی ٹی آئی کو لانے میں بنیادی کردار ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ان کا ہی کردار رہا ہے۔سراج الحق نے کہا ہم یہی چاہتے ہیں اس ملک میں ہر ایک اپنا کام کرے،جب اپنا کام چھوڑ کر دوسرے کام کرنے لگ جاتے ہیں اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جو حکومتیں بناتے رہے ہیں، پرانی حکومتوں نے ان کی لاج رکھی لیکن اس حکومت نے جو حشر کیا اس پر لوگوں کو افسوس ہے اب ان کا پردہ رہا یا نہ ہی لاج رہی ہے۔

تبدیلی کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں، یہ وہ ٹولہ ہے جو اپنی ذات میں مبتلا ہے اور اپنی ذات سے محبت کرتے ہیں۔پرویز مشرف اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہی کیبنٹ اس دور میں بھی رہی ہے۔اپنی بات کو جا ری رکھتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا وفاقی حکومت نے پنجاب میں پولیس افسران اور بیوروکریسی کو تبدیل کیا ہے ، لوگ آپ کی تبدیلی چاہتے ہیں اور حقیقی تبدیلی کے لئے لوگ منتظر ہیں۔ حکومت نے پندرہ مہینوں میں 115 سے زیادہ یو ٹرن لئے ہیں۔

بھارت نے مظفر آباد، گلگت کو بھارتی حکومت و ریاست کا حصہ ظاہر کیا ہے لیکن ہماری حکومت نے کچھ نہیں کیا وہ کنفیوژ ہے۔ حکومت نے کشمیر کو جو نقصان پہنچایا ماضی میں کسی حکومت نے نہیں پہنچایا ہے، ملک میں جو ٹولہ مسلط کیاگیا ہے اس کو زمین کا پتہ نہیں یہ خلائی مخلوق ہیں۔ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ ہوگا جنوبی پنجاب کے لوگ ہمارا ساتھ دیں۔انہو ںنے مزیدکہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 114 روپے لیٹر تک پہنچادی ہے۔

حکومت نے 25 پیسے پیٹرول کی قیمت کم کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ہے۔ 25 پیسے کہاں سے لائیں گے، پاکستان کا موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار بنایاہے۔حفیظ پاشانے اعتراف کیا 20 لاکھ نوجوان بے روزگار ہو گئے، جنہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمندہ ہیں، ملک میں شہزادوں کی حکومت ہے، شہزادوں سے کہا ٹماٹر نہیں ملتے تو کہتے کہ دہی کااستعمال کریں، اس حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ سیاسی مسافر خانے میں جمع کئے گئے لوگ ایک کاغذ بھی سپریم کورٹ کے مطابق نہیں لکھ سکتے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…