اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے ترجمان مفتی شفیع الرحمن نے مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے ،علماء کرام کو سکیورٹی فراہم کر نا انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ ایک بیان میں مفتی شفیع الرحمن نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات مفتی کفایت اللہ اپنے صاحبزادے مولنا حسین کفایت کے
ساتھ جارہے تھے تو حملہ کیا گیا،مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقہ مانسہرہ واپس جارہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مفتی کفایت اللہ پر 5 نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملے سے مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ابتدائی طورپرطبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علماء کرام کو سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے ۔