اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا،عالمی عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا۔پاور ڈویڑن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی۔ یہ تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کی طرف سے300 میگاواٹ سولر پاورمنصوبوں کوچلانے میں تاخیرسے پیداہوا،اعلامیے کے مطابق زونرجی کی ذیلی کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے تھے،مقررہ وقت پر بجلی فراہم نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے اور جرمانوں کے خلاف متعلقہ کمپنیاں رواں سال کے شروع میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں۔اعلامیے کے مطابق عالمی ثالثی عدالت لندن نے آخری سماعت میں سی پی پی اے کی طرف سے جرمانوں کو درست قرار دیدیا اور عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا ہے۔ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا،عالمی عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا۔پاور ڈویڑن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی۔