بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، فراہم کی گئی رقم کس طرح واپس کی جائے گی؟

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب اور اخوت کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر امجد ثاقت نے دستخط کیے۔وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سستے مکانات کی تعمیر وآرائش ومرمت کے لیے

قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں 5ارب روپے مختص کیے ہیں اور حکومت پاکستان میسرز اخوت کو ملک بھر میں چھوٹے قرضوں کی تقسیم کے لیے 5ارب روپے فراہم کرے گی۔اعلامیئے کے مطابق قرضوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ اضافی کمروں، کچن اور باتھ روم سمیت گھر کی آرائش کے لیے استعمال کیا جائے گا، قرضہ کی رقم 10لاکھ روپے تک ہوگی اور اس قرضہ کی درخواست کی کوئی پراسیسنگ فیس نہیں ہوگی اور یہ رقم 24 سے لے کر 60 ماہانہ قسطوں میں واپس ادا کرنی ہوگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…