اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف چار ہفتوں سے قبل ہی وطن واپس آ جائیں گے واپس نہ آنے کی صورت میں ان کیسوں میں قانونی پیچیدگیاں بڑھیں گی اور اس بار 2007 جیسی عدلیہ بھی دستیاب نہیں ہوگی جو آٹھ سال پرانی زائد المیعاد درخواست پر انہیں بری کر دے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نواز شریف چار ہفتوں کا وقت مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان آ جائیں گے کیونکہ واپس نہ آنے کی صورت میں ان کی اپیل خارج ہو جائے گی اور ان کی سزا پر مہر ثابت ہو جائے گی۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا
کہ ہو سکتا ہے اس بار شریف خاندان کو 2007 جیسی عدلیہ دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکے گی جس عدلیہ نے آٹھ سال کی زائد المیعاد درخواست پر سماعت کر کے نواز شریف کو بری کر دیا تھا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان میں صرف مریم نواز ہی دلیر اور بہادر نظر آئی ہیں ان کے دونوں بھائی بھگوڑے ہیں جبکہ ایک قریبی رشتہ دار بھی عدالتی مفرور ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے بعد مریم نواز نے والد کا ساتھ دیا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ ریلیف کا دوہرا معیار ہونے سے لوگوں میں تشویش بڑھے گی اس مقابلے میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔ #/s#