اسلام آباد (این این آئی)کابینہ میں توسیع اور ردوبدل،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلم دان سونپ دیاگیا،صاحبزادہ محبوب سلطان کو سفیران کا وفاقی وزیربنادیاگیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قملدان واپس لے لیا گیا،خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قلمدان دے دیا گیا،خسرو بختیار کی وزارت ایک مرتبہ پھرتبدیل کر دی گئی،خسرو بختیار کو پٹرولیم کا قلمدان دیا گیا تھا،اب خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیا۔