منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کے دوران کیا ہوا؟ ہمارے کتنے مطالبات تسلیم کرلئے گئے؟ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم  درانی  کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

بنوں ( آ ن لائن)رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے پلان بی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ایک ہی بات کررہی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کریں باقی حکومت رہبر کمیٹی کی ہر ایک بات مان رہی ہے لیکن رہبر کمیٹی استعفیٰ کی بات پر بضد تھی اور بضد رہے گی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے زاہد اکرم خان درانی,ایم پی اے مفتی جنان,ایم پی اے ظفرا عظم خٹک,سابق تحصیل ناظم ملک احسان خان چیف آف بھرت عنایت اللہ خان,سابق ضلع ممبر ملک اسلم خان,سابق ضلع ممبر سوکڑی سید کمال شاہ,ملک نعیم خان میتاخیل,آل ٹرانسپورٹ جنوبی اضلاع کے صدر حاجی مقبول زمان اعوان, ملک حمید خان,ملک رفیع اللہ خانو دیگر بھی موجود تھے اْنہوں نے الزام لگایا کہ متکبر حکومت اور نااہل وزیر اعظم عمران خان مولانافضل الرحمن سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں مخالفین مختلف باتیں کررہے ہیں کہ آزادی ملین مارچ کو باہر ممالک سے فنڈز آرہے ہیں لیکن ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ ہماری تحریک کو کسی قسم کے فنڈز نہیں آئے ہیں اور نہ ہی ہم نے کسی سے فنڈز کا مطالبہ کیا ہے اْنہوں نے کہاکہ ہمارا آزادی ملین مارچ پندرہ دن تک جاری رہا اس آزادی ملین مارچ نے دنیا کو ایک امن پیغام دیاہم نے پی ٹی آئی کے دھرنے کی طرح ملک کو نقصان نہیں پہنچایا ہے ہم پرامن لوگ ہیں جو کہ ہم نے آزادی ملین مارچ میں ثابت کردیا اْنہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے اشارے کے منتظر ہیں وہ جس طرح حکم دیں گے ہم لبیک کہیں گے ہمارے آزادی ملین مارچ میں تمام طبقہ کے افراد نے شرکت کی ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے کارکن آزادی ملین مارچ میں قربانیاں دیں نہ سردی کو اور نہ گرمی کو دیکھا پلان اے کو کامیاب کیا اب وقت آگیا ہے کہ پلان اے کی طرح پلان بی کو بھی کامیاب کریں کارکنان حوصلے نہ ہاریں ہم نے یہ جنگ جیت لی ہے

تاجر برادری اور عوام کو درپیش مشکلات کی وجہ سے مرکزی کمیٹی نے رات کے وقت روڈ کھولنے اور دن کے اوقات میں روڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم عوام کو تکلیف دینے والوں میں سے نہیں ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ نا ہے اگر مولانا نے ایک اشارہ کیا تو ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو جائے گا۔ انہوں نے کارکنان کو پیغام دیا کہ دن کے وقت بھی ایمر جنسی کی صورت میں گاڑیوں کو اجازت دیا کریں کیونکہ دوسروں کا درد ہم اپنا درد سمجھتے ہیں یہی ہمارا پارٹی کا منشور بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…