اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کو کس طرح اجازت دی گئی؟کیا کچھ کرنا ہوگا اور کتنی رقم جمع کروانا ہوگی؟سفارشات وزارت داخلہ کو موصول،وزارت داخلہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات وزارت داخلہ کو موصول ہو گئیں۔وزارت داخلہ کے مطابق مورخہ 8 نومبر  2019 کو وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی-

وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو ریفر کیا ہے۔شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے- شریف میڈیکل سٹی لاہور سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کر کے میڈیکل بورڈ سے ان کاموقف حاصل کرنے کے لیے دے دی گئی ہے- درخواست کی حساس نویت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بر وقت لئے گئے ہیں – وزارت داخلہ نے اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھی۔وزارت داخلہ کے مطابق نواز شریف کو ملک سے باہر 4 ہفتوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی۔نواز شریف کو  8 ملین برطانوی پاؤنڈ یا اس کے برابر کی رقم زر ضمانت جمع کرانا ہو گی۔نواز شریف کو 25 ملین ڈالرز یا اس کے برابر پاکستانی روپے جمع کرنے ہوں گے،1.5 بیلن پاکستان روپے بھی جمع کرانے ہوں گے۔وزارت داخلہ دستاویز کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں بدستور شامل رہے گا۔نواز کو ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی گئی ہے،ون ٹائم ٹریول کی اجازت ای سی ایل سے نام ہٹائے بغیر دی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…