راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے ہیں حکومت پر بھی دباؤ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہئے، سیکیورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غصے میں چند لوگوں نے
مختلف رائے دی ہے، کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے حکومت نے اپنا حق ادا کردیا ہے، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں تو وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے،اب تو انہیں کیش بھی نہیں دینا بس ایک بانڈ بھر کر دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔