اسلام آباد(این این آئی) وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ہے۔نوازشریف تاریخ روانگی سے 4 ہفتے تک بیرون ملک قیام کرسکتے ہیں۔نوازشریف کی جانب سے فوری طور پر8 ملین برطانوی پاؤنڈ،
25 ملین امریکی ڈالر کے برابر پاکستانی رقم جمع کرائی جائے،ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے بھی جمع کرائے جائیں۔یہ زر ضمانت شہبازشریف کی جانب سے بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت کے فیصلے سے امیگریشن سمیت تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیا۔