ان چیزوں پر دھرنا دیں تو ہم مکمل ساتھ دیں گے، مولانا فضل الرحمان کو کس بات پر ساتھ دینے کی حامی بھر لی تھی، چوہدری شجاعت حسین خود ہی بول پڑے

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہا اللہ نے عمران خان کو ملکی حالات سنوارنے کا بہترین موقع دیا۔ حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری پر توجہ دینی چاہیے۔ عمران خان کو جان بوجھ کر نواز شریف جیسے کیسز میں الجھا دیا گیا ہے ان کو صحت خراب ہے بیرون ملک جانے دیں۔ مولانا فضل الرحمان کو سب اداروں کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اتنی جلدی دوبارہ انتخابات ممکن نہیں ہیں 6ماہ بعد پاکستان میں کوئی بھی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری پر توجہ دینی چاہیے۔ عمران خان ان ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو انہیں تباہ کر دیں گے۔ عمران خان کو نواز شریف جیسے کیسز میں مصروف کردیا گیا ہے، انہیں ملکی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے پاس ملکی حالات سنوارنے کا بہترین موقع ہے ۔ عمران خان ملک پر توجہ دیں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے انہیں بیرون ملک جانے دیں۔ میں نے مولانا کو کان میں کہاتھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری پر دھرنا دیں تو ساتھ دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بہترین موقع دیا ہے انہیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ عمران خان نے موقع سے فائدہ اٹھایا تو کامیاب ہوں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہا اللہ نے عمران خان کو ملکی حالات سنوارنے کا بہترین موقع دیا۔ حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری پر توجہ دینی چاہیے۔ عمران خان کو جان بوجھ کر نواز شریف جیسے کیسز میں الجھا دیا گیا ہے ان کو صحت خراب ہے بیرون ملک جانے دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…