ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کا بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کا فیصلہ؟ حکومت بانڈز کیوں مانگ رہی ہے؟ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بیرون ملک جا کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کا منصوبہ، یہ بات معروف صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف بیرون ملک جا کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ اس منصوبے کے متعلق حکومت کو معلوم ہو گیاتھا

جس کی وجہ سے حکومت نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے سے قبل ایسے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جس سے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی وجہ سے حکومت نے میاں نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے مشروط اجازت دی ہے، معروف صحافی نے کہاکہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک سیاسی پناہ سے روکنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جس ملک بھی جائیں گے، وہاں کے سفارتی حکام کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں یہ بتایا جائے گا کہ یہ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اور ان کو بیرون ملک صرف علاج کی غرض سے بھیجا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے،اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا، زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائیگا۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ جیسے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے اور ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنے جو اس میں مینگنں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…