اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے، سابق وزیراعظم علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتا ہے تو سابق صدر کیوں نہیں؟۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ میری نظر میں سابق صدر آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے ان کی طبیعت میاں نواشریف سے زیادہ خراب ہے۔انہون نے کہا کہ اگر نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے
تو آصف زرداری کو کیوں نہیں؟ میڈیکل بورڈ سرکاری ہے اور وہ ہی نوازشریف کی رپورٹس بھی بنا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، ان کا معاملہ بہتر جارہا تھا کہ اس دوران کچھ ٹوئٹس نے کام خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ گیم چینجر جیسی ٹوئٹس سے معاملات تھوڑا بگڑا ہوا لگ رہا ہے کیونکہ حکومت کہتی رہی ہے کہ ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی ہے۔