لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ،وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی احتساب عدالت سے واپسی پر لیگی وکلا ء اور کارکنوں کی شدید دھکم پیل کیوجہ سے بد نظمی پیدا ہو گئی اور ایک موقع پر وکلا اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑا بھی ہو گیا اورایک دوسرے پر تھپڑ برسا دئیے گئے ۔