اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئراینکر غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے تحت ہر کوئی احتجاج کرنے کا حق رکھتا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ صرف یہ نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں۔لیکن 2014ء کے دھرنے میں عمران خان خود کہتے رہے کہ میں نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتا کیونکہ وہ کرپٹ ہیں اور اب وہی
باتیں جمعیت علمائے اسلام والے کر رہے ہیں،غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ آزادی مارچ کےحوالے سے مولانا فضل الرحمن کا ہوم ورک مکمل تھا۔مولانا فضل الرحمن کا پلان بی اور سی بھی موجود ہے۔تاہم فی الحال ان کا فوکس پلان اے پر تھا۔غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں تین سے چار لاکھ افراد موجود ہیں،ان میں سے کچھ لوگ سرد موسم کی وجہ سے جا رہے ہیں تاہم ابھی بہت بڑا مجمع موجود ہے۔