منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ائیرپورٹ پر احتجاج کرنے والی امریکی خاتون بالآخر ڈی پورٹ،وہ کیوں آئی تھی اور ٹیکسلا کیوں جانا چاہتی تھی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ایئرپورٹ سے بلیک لسٹ امریکی خاتون کو بالآخر ڈی پورٹ کردیا گیا، پی کے 701 امریکی خاتون کو لے کرمانچسٹر روانہ ہوگئی۔گزشتہ 4 روز سے پاکستان آئی بلیک لسٹ معمر امریکی خاتون کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے مانچسٹر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ خاتون کو امریکی سفارت خانے کے حکام، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز  کے عملے نے بمشکل ڈی پورٹ ہونے پر راضی کیا۔

اموڈ مرے نامی امریکی خاتون 7 نومبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں، نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باجود امیگریشن اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے سبب انہیں پاکستان میں انٹری دے دی گئی۔ 6 ماہ قبل بھی زائد مدت قیام کے باعث انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔امیگریشن اہلکاروں کو غفلت کا احساس ہوا تو ہوٹل میں رہائش پذیر خاتون کو ائیرپورٹ بلوایا اور واپس جانے کا کہا لیکن امریکی شہری نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر ہی احتجاج شروع کردیا۔ایک موقع پر خاتون نے ائیرپورٹ کے فرش پرلیٹ کرچیخنا شروع کردیا تھا۔ موڈ مرے کا کہنا تھا کہ اس کے والد ٹیکسلا کے قبرستان میں دفن ہیں اور وہ پاکستان میں ہی جینا اور مرنا چاہتی ہے۔امیگریشن حکام نے امریکی سفارت خانے کے عملے کی مدد سے 80 سالہ معمر خاتون کو قومی ائیرلائن کی پرواز PK 701 کے ذریعے مانچسٹر ڈی پورٹ کردیا ہے۔  اسلام آباد ایئرپورٹ سے بلیک لسٹ امریکی خاتون کو بالآخر ڈی پورٹ کردیا گیا، پی کے 701 امریکی خاتون کو لے کرمانچسٹر روانہ ہوگئی۔گزشتہ 4 روز سے پاکستان آئی بلیک لسٹ معمر امریکی خاتون کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے مانچسٹر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ خاتون کو امریکی سفارت خانے کے حکام، ایف آئی اے اور پی آئی اے کے عملے نے بمشکل ڈی پورٹ ہونے پر راضی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…