کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔ ایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے
جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔موصول دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا ملک گیر ڈیجیٹل کارٹوگرافی کرنے کا عمل دوسال سے التوا کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے آئی نائن کے انڈسٹریل ایریا کی جیو ٹیگنگ بھی اس سروے میں زیر غور ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے ملک گیر ٹیکس تشخیص اور دستاویز ی عمل بنانے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ اگلے دوسال میں مکمل ہوگا۔ٹیکس تشخیص اور دستاویزی عمل سے ٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا، اس کے علاوہ اس عمل سے ٹیکس چوری کے ان سیکٹر زکو ہدف کیا جائے گا جن میں خاص طور پر کاروبار، رئیل اسٹیٹ اور صنعتی شعبہ شامل ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔ ایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔