بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو مفتی کفایت نے کون سی بڑی غلطی کردی؟وکی لیکس کو کزن کہنے پر جمائما کے  طنزپر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مفتی کفایت اللہ کے عمران خان اور جمائما پر الزام اور وکی لیکس کے بانی سے متعلق لاعلمی پر وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رہنما جے یو آئی پر طنز کے تیر چلا دیے۔مفتی کفایت اللہ نے ایک پروگرام میں وکی لیکس کوباربار وکی یا لیکس جاری کرنے والا کردار کہہ کر مخاطب کیا تھا۔اس پر جمائما نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں۔وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے

اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کیلیے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ دیکھتے ہیں کب اْنھیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ جمائما کی ٹویٹ پر دیگر صارفین بھی میدان میں کود پڑے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے ایک وکی کو کوئی اور وکی سمجھنے پررائے دینا ٹھیک نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…