اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، ان خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جو کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین سے ان کے پرس اور موبائل لے لیے گئے اور وہ بغیر پرس اور موبائل کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ معروف صحافی نوشین یوسف
نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”کزن وکی کا ڈر؟ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس۔۔ موبائل فونز کے علاوہ خواتین کے ہینڈ بیگز بھی باہر۔“ ساتھ ہی انہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں موبائل فونز اور خواتین کے ہینڈ بیگز باہر پڑے ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ پر تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ خواتین کے حقوق کی بات کرنے والی جماعت ہی خواتین سے ایسا سلوک کر رہی ہے۔