راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم خان درانی کو قومی احتساب بیورو نے کرپشن کیسز میں جمعہ 08 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اکرم درانی کو راولپنڈی نیب نے بیان کے لیے طلب کیا ہے۔ تین کرپشن کیسز پر اکرم خان درانی
سے تفتیش ہوگی، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی سے اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔