اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

آزادی مارچ دھرنا غلط ہے،حکومت کو جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں‘ چوہدری نثار کھل کر بول پڑے،خبردارکردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے،آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے،

دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جتھہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں بھی یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے تو پھر مارشل لا کہا جائے،جب لیڈر شپ بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی پھرے، اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے، بھارتی سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…