اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے رابی پیرزادہ کی ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آ ئی نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز ہٹانا ہمارا کام نہیں بلکہ پی ٹی اےکا کام ہے اور گلوکارہ کی درخواست پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ارسال کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے مبینہ شخص کا پتہ چل گیا ۔ رابی پیرزادہ کی نئی منیجر سارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت رابی پیرزادہ سے متعلق بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور تب سے ان کی سابقہ منیجر بھی غائب ہیں۔سابقہ منیجر کے غائب ہونے اور اس سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے سب کا شک اسی پر جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔