جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ دھرنے میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ اور دھرنے کو سات روز ہو چکے ہیں، بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیاہے لیکن اس کے بعد آزادی مارچ کے شرکاء ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کو آزادی مارچ کو سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کر دیں گے،

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مالیاتی بحران کا شکار ہے، نااہل حکمرانوں کے سپرد اگر اگلا بجٹ بھی کر دیا گیا تو ملک معاشی طور پر بیٹھ ہو جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم دیوالیہ پن کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں 3 بجٹ پیش کرکے محصولات کا ہدف حاصل نہیں کر سکے، اس لیے ہم یہاں اپنے ملک کو بچانے آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اگلا بجٹ بھی یہ پیش کریں گے تو ہماری معیشت کا جہاز سمندر میں غرق ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حکمرانوں کا بوجھ برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہے۔ انہوں نے بارش کے باوجود دھرنے شرکاء کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات مجھ پر بہت بھاری تھی لیکن یہ اللہ کی طرف سے ایک امتحان تھا، ہم اس امتحان کے بعد منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اس موقع پر کہا کہ آزادی مارچ قانونی اور آئینی لحاظ سے جائز مارچ ہے۔ وکلا برادری کی شرکت سے ہمیں تقویت ملی ہے مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس واپس لیا جائے۔ انہوں نے حکومتی دعوؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کروڑوں نوکریاں دور کی بات، حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، پچاس لاکھ گھر گرائے گئے اور ایک گھر بھی نیا نہیں بنایا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…