اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان دھرنا ختم کروانے کیلئے کس کا سہارا لے رہے ہیں ؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال آپ منشیات فروشوں کی سرپرستی کریں قوم کی سرپرستی آپ کے بس کی بات نہیں،14ماہ میں آپ کی حکومت نے تبدیلی کا جنازہ نکال دیا ہے،پنجاب میں اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا

لیکن پورے صوبے میں ایک گلی بھی نہیں بنا سکے،حکومتی وزیر اور مشیر اپنے انتخابی اخراجات پورے کرنے میں مصروف ہیں۔عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے نہیں چور دروازے سے اقتدار تک پہنچے ہیں۔عمران خان اگر منتخب وزیراعظم ہیں تو دھرنہ ختم کرانے کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا سہارا کیوں لے رہے ہیں؟،مولانا صاحب کا دھرنہ دیکھ کر حکومتی اتحادی بھی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری برادران وزیراعظم کے کہنے پر نہیں کسی اور کے کہنے پر مولانا صاحب سے ملے ہیں۔رہبر کمیٹی نے معاہدے کی پاسداری کی ہے پانچ دن سے دھرنے کے شرکااپنی جگہ پر بیٹھے ہیں۔سلیکٹڈ وزیراعظم کا جانا اب طے ہو چکا ہے ان کی سپورٹ کرنے والے قوم  سے غداری کے مرتکب ہونگے۔عمران خان کو این آر او دینے کا مطلب کمزور پارلیمنٹ کو برقرار رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…