اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی رانا عظیم نے ارب پتی مالی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مالی کوئی عام مالی نہیں بلکہ اس کا سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کیساتھ بڑا گہرا تعلق ہے ۔ مالی بھرتی ہونےوالا شخص کتنے پیسے اکٹھے کر سکتا ہے ؟یقیناً وہ ایک غریب آدمی ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور بخش کے پاس جو آج پراپرٹی ہے
جو سو ایکڑ ہے اور اس کی ملکیت دس ارب روپے ہے ۔ مالی بھرتی ہونیوالے شخص کرپشن میں پکڑا جاتا ہے نوکری جانے بعد بھی سیاستدانوں کیساتھ اس کے گہرے تعلقات ہیں ۔ اس کا اٹھنا بیٹھنا پیپلز پارٹی کے اہم ترین لوگوں کیساتھ ہوتا ہے ۔ سی ویو میں اس شخص کا بہت بڑا بنگلہ ہے جہاں پر وہ ایسی محفلیں سجاتا جس میں بیور و کریٹس اور نامور سیاستدانوں کو بلاتا ہے ۔ پھر ان کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے سو ایکڑ زمین جس کی مالیت دس ارب روپے ہے وہ اس نے اپنے بیٹوں کے نام کی ہوئی ہے ۔ ایک ہوٹل اس نے اپنے داماد کے نام جبکہ دوسرا ہوٹل الحبیب سپر ہائی وے پر واقع اپنے بیٹوں کے نام کیا ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں دو صوبائی وزیر اس کی وجہ سے گرفتار ہونیوالے ہیں ۔ یہ وزیر بڑے اثرو رسوخ والے ہیں جو اس کی سپورٹ میں تھے ۔ نیب نے ان کیخلاف فائل کھول لی اور تمام تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔