جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے دو ”ابو لے لو“،مراد سعید کی بلاول کو پیشکش،پرچی والا”حادثاتی چیئرمین“ قرار دے دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات  مراد سعید نے بلاول بھٹو کو پیشکش کی ہے کہ  عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے دو ابو لے لو،پر چی والے حادثاتی چیرمین کو یہ بات سمجھنی پڑیگی کہ جب عوام  ووٹ دیتی ہے تو سیٹ ملتی ہے جب زیادہ عوام زیادہ حلقوں میں ووٹ دے تو زیادہ سیٹیں ملتی ہے۔بلاول بھٹو کے جلسے میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پر چی والے حادثاتی چیرمین کو یہ بات سمجھنی پڑیگی کہ

جب عوام  ووٹ دیتی ہے تو سیٹ ملتی ہے جب زیادہ عوام زیادہ حلقوں میں ووٹ دے تو زیادہ سیٹیں ملتی ہے۔جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ سے آپکی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے اور جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ کی سیاست بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے،پرچی لہرا کے سیاست میں آنے والے کو عوام اور انکے مسائل کا کیا علم؟۔رونا ابو کا روتے ہیں اور لاتیں کہیں اور چلاتے ہیں،  عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے دو ابو لے لو۔اس بات کا جواب بھی دو کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں؟،تین دہائیوں سے حکومت کرنے کے باوجود تھر میں کیوں ہر سال بھوک اور پیاس سے سینکڑوں بچے فوٹ ہوتے ہیں،سب سے زیادہ بچے سندھ میں کیوں تعلیم سے محروم؟۔انہوں نے کہا کہ  سندھ کی ترقی کا پیسہ آپکے ابو نے جعلی اکاونٹ میں ڈالا صحیح احتساب ہو تو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنی پڑیگی۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کا پروگرام احساس شروع کیا،عمران خان نے ہر پاکستانی کے مفت علاج کیلے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا،عمران خان نے سڑکوں پہ سونے والو کو سڑک سے اٹھا کر مہمان خانے لے آئے،آپکے ابو امریکہ سے این آر او مانگنے جاتے اور جواب میں ڈو مور کا مطالبہ لے آتے عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑا،عمران خان نے آپکی کرپشن سے ڈوبی ہوء  معیشت کو آء  سی یو سے نکال کر سنبھالا،عمران خان کی کوششوں سے پاکستان کاروبار کے مواقع کی آسانی میں 28 درجے بہتر ہوا،عمران خان کشمیر کا سفیر بنا تو 54 سال بعد یو این سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے اوپر بحث ہوئی،آج عمران خان کی وجہ سے کشمیر عالمی ایشو بن گیا۔انشاء  اللہ عمران خان کا پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے  کا خواب پورا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…