ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

 میڈیا میں بھارتی پائلٹ اور دہشتگردوں کا انٹرویو تو چل سکتا ہے، آصف زرداری، نوازشریف کی گفتگو نہیں چل سکتی؟پیپلزپارٹی نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوچ شریف (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آواز دباکر سلیکٹڈ میڈیا بنانے کی کوشش کررہی ہے، میڈیا میں بھارتی پائلٹ اور دہشتگردوں کا انٹرویو تو چل سکتا ہے، آصف ز داری، نوازشریف کی گفتگو نہیں چل سکتی، یہ سلیکٹڈ میڈیا ہے،پیپلز پارٹی کو جمہوریت پر سمجھوتے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے، پیپلزپارٹی ہر میدان میں کٹھ پْتلی وزیراعظم کا مقابلہ کرتی رہے گی،

ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے معاشی،سیاسی اور ثقافتی حقوق بحال کرا کر دم لیں گے۔عوامی اجتماع سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ خود اندازہ کریں یہ کس قسم کا آزاد میڈیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا انٹرویو اور دہشتگردوں کا انٹرویو تو چل سکتاہے مگر سابق صدر آصف علی زرداری، مولانافضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گفتگو نہیں چل سکتی، یہ سلیکٹڈ میڈیا ہے۔بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر سیاسی مخالف کو گرفتار کیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کیا، انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔ سابق صدر زرداری کو گرفتار کیا گیاہے جنہوں نے کوئی جرم بھی نہیں کیا ہے، آصف زرداری کو جیل میں سہولیات بھی نہیں دی جارہی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی بات اور ان کے ہر حق کا تحفظ کرتے رہیں گے،جب سے یہ سلیکٹڈ حکومت آئی ہے آپ کے جمہوری حقوق پر حملے ہوئے ہیں، اپ کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب تو وفاقی کابینہ میں بھی یہی بات ہوتی ہے، آج پورے ملک نے مان لیا ہے کہ ہمارا وزیراعظم منتخب نہیں سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی وزیراعظم ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کاروباری طبقے کے پیچھے نیب کو لگادیاگیاہے،کسانوں اور مزدوروں کے حقوق غصب کئے جارہے ہیں، اساتذہ اور ڈاکٹرز سڑکوں پر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج، شوگر ملزمافیا کے لئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کیا،مزدوروں، کسانوں اور ورکنگ کلاس کے لئے کون سا پیکج متعارف کرایا گیاہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے ہمیشہ ایسی حکومت کو منتخب کیا جو عوامی حکومت ہوتی ہے عوامی مسائل حل کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی جب آتی ہے تو روزگار لاتی ہے نوجوانوں کو نوکریاں دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آتے ہی انقلابی اقدامات کیے تھے،

پارٹی خود حکومت نہیں دے سکتی تھی تو انہوں نے پاسپورٹ بناکر نوجوانوں کو روزگار کے لئے باہر بھجوایا یہ سب ریکارڈ کی باتیں ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے معاشی،سیاسی اور ثقافتی حقوق بحال کرا کر دم لیں گے،پیپلزپارٹی کٹھ پْتلی وزیراعظم کا مقابلہ کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے بجلی، گیس اور ڈالر سب کچھ مہنگا ہوگیا، آئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے،ہمارے سلیکٹیڈ وزیراعظم نے معیشت کی خود مختاری کا سمجھوتا کردیا ہے،

جب سے جعلی حکومت آئی ہے کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، اس حکومت نے صرف امیروں کو فائدہ اور غریبوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، سب کو یاد ہے کہ کیسے ووٹ چوری کیے گیے اور دھاندلی زدہ حکومت مسلط کی گئی، پی پی نے ضیا اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، اب نااہل کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے اور غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے آر ٹی آئی سسٹم کو فیل کروادیا گیا اور آپ کے جیتے ہوئے نمائندے علی حیدر گیلانی کو ہروایا گیا

اور آپ کا حق چھین کر پی ٹی آئی کو جیت دی گئی۔سابق صدر آصف زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات نہیں دی جارہی ہے، دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کریں، پاکستان پیپلزپارٹی دباؤکی وجہ سے جمہوریت پر سمجھوتہ کرے، یہ ان کی بھول ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا موقف پہلے دن سے واضح کیا تھا زرداری نے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی لیکن ایک سال بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، پہلے اپوزیشن یہ بات کرتی تھی لیکن اب تو وفاقی کابینہ میں بھی یہ بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری تاجربرادری جب آرمی چیف سے ملتے ہیں تو وہاں بھی یہ بات ہوتی ہے کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…