اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تاتاریوں کے لشکر کی طرح اسلام آباد آنا کوئی طریقہ نہیں ہے، اس طرح کے لشکر روکنے کے لیے حکومت، فوج اور عدلیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام آباد دارالحکومت ہے، اس کا تو لحاظ رکھیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہوں نہ پیپلزپارٹی چھوڑ رہا ہوں،
انہوں نے کہا کہ دو دن کے نوٹس پر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا جا رہا ہے، ساری دنیا میں اس مطالبے پر تشویش ہو گی، پاکستان کا تاثر ایف اے ٹی ایف میں کیا جا رہاہے، انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کو فوراً آزادی مارچ دھرنے کو ختم کرانا چاہیے، اگر ساری جماعتوں نے شامل ہونا ہے تو اپنی شرائط پر ہوں، معاہدے کے تحت راستہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان معاہدے سے ہٹ نہیں سکتے۔